ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں کشمیر کے طلبہ کو پڑھائی پرتوجہ دینی چاہئے،سیاست پرنہیں:غلام نبی آزاد

جموں کشمیر کے طلبہ کو پڑھائی پرتوجہ دینی چاہئے،سیاست پرنہیں:غلام نبی آزاد

Sun, 14 Aug 2016 18:55:06    S.O. News Service

 

بنگلور14اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے آج جموں کشمیر کے طلبہ سے اپنی تعلیم پر توجہ دینے اور سیاست میں نہیں الجھنے کے لیے کہاہے۔اس سے پہلے کشمیر معاملے پر بحث کے دوران گرماگرم بحث بھی ہوئی تھی۔آزاد نے کہاکہ یہ تمام بچے خواہ کشمیری پنڈت ہوں یا مسلم لڑکے یا چاہے جموں کے لڑکے، وہ پڑھنے آتے ہیں۔اس لیے میری اپیل ہے کہ جب وہ اپنی ریاست سے باہر جائیں تب بھی ان کارویہ پڑھنے کارہے۔اس واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، یہ آپ کی ترجیح ہونی چاہئے۔جموں اور کشمیر میں ماحول کو پڑھائی کیلئے مناسب نہیں قراردیتے ہوئے آزاد نے کہاکہ میں اپنے بچوں پر زور دوں گا جو یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، چاہے آپ کسی بھی مذہب سے منسلک کیوں نہ ہوں۔میں دونوں طبقوں سے اپیل کروں گا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی سیاست کی وجہ سے کشمیر برباد ہو گیا۔طلبہ کو اپنا کیریئر خراب نہیں کرناچاہئے۔اگر وہ اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔


Share: